latest news بلوچستان میں کرونا وائرس متاثرین کی تعداد ہزار سے متجاوز....

بلوچستان میں کرونا وائرس متاثرین کی تعداد ہزار سے متجاوز....


بلوچستان میں مزید (71) افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد صوبہ بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد (1049) ہوگئی.

محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو (615) ٹیسٹ کئے گئے" جن میں سے (71) مثبت آئے" جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد (1049) ہوگئی.

رپورٹ کے مطابق اب تک مجموعی طور پر کرونا وائرس کے (9) ہزار (435) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں" جن میں سے 8 ہزار (386) افراد کی رپورٹ منفی آئی" اب تک صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد (183) ہے جبکہ (14) افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں.

Post a Comment

0 Comments